جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور نوابزادہ طلال بگٹی کے صاحب زادے
شازین بگٹی آج صبح ڈیرہ اللہ یار سے ڈیرہ بگٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے ،
نواب شازین بگٹی کے ہمراہ سینکڑوں لوگ تھے جو 2005 سے ڈیرہ بگٹی سے نقل
مکانی کرچکے تھےقافلے کے ہمراہ نواب اکبر بگٹی کی اہلیہ بھی موجود تھی۔
نواب زادہ شازین بگٹی 8سال بعد دیرہ بگٹی جارہے تھے وہ اپنے آبائی شہر سے
الیکشن میں حصہ لینے کےلیے ڈیرہ بگٹی جارہے تھے ۔ جب نواب زادہ شازین بگٹی
کا قافلہ ڈولی چیک پوسٹ پہ پہنچا تو انھیں انڑی کے لیے روک لیا گیا جبکہ
نواب شازین بگٹی کے ہمراہ 250 گاڑیاں تھیں جن کی انٹری میں کافی ٹائم لگتا
جس کی وجہ سے نواب شازین بگٹی نے انٹری سے سے انکار کیا جب شازین بگٹی
انٹری کے لیے راضی ہوئے تو انھیں ڈولی چیک پوسٹ سے واپس کیا گیا۔ سوئی میں
بڑی تعداد میں شازین بگٹی کے استقبال کےلیے کھڑے تھے جن کا کہنا تھا کہ بہت
بڑی تعداد میں لوگ نواب شازین بگٹی کے ہمراہ تھے شاید یہی وجہ ہے ایف سی
والے بوکلاھٹ کا شکار ہوگئے اور نواب شازین بگٹی کو ضبردستی واپس بھیج دیا
گیا۔
واضع رہے اس سے پہلے براہمدغ بگٹی سمیت کئی بلوچ رہنمائوں نے ان الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اور بلوچستان میں حالات انتاہی خراب ہیں۔ ایک طرف ناراض بلوچ رہنمائوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے تو دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں فوج الیکشن کی بجائے سلیکشن میں کا حامی ہے ۔